گرین ٹاؤن،گھر کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق، 3بچے زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔ایک ہی خاندان کے دو افراد کی ہلاکت اور دیگر بچوں کے زخمی ہو نے پر رشتے داروں اور دیگر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقہ باگڑیاں میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور اس کی بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ گھر کے دیگر 3افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد اید ھی اور ریسکیو ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچے، چھت گرنے کی آواز سے اہل محلہ بھی گھروں سے باہر نکل آئے، ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے ہوئے ماں 32سالہ مریم اور بیٹی 6ماہ کی عائشہ کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ زخمی ہونے والی 11سالہ صبا،ڈھائی سالہ ایان اور 7سالہ اقصی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،وقوعہ کی اطلاع پاکر رشتے اور دیگر بھی وہاں پہنچ گئے ماں بیٹی کی ہلاکت اور دیگر بچوں کے زخمی ہونے پر زارو قطار روتے رہے یہ رقت آمیز منظر دیکھ کر وہاں پر موجود ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔
چھت گر گئی