بلوچستان میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یار محمد رند

بلوچستان میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یار ...

  



کوئٹہ (این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ تعلیم میں سزا اور جزا کا عمل شروع کیا جارہا ہے،4ہزار خالی اسامیوں پر میرٹ اور شفاف طریقے سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے، مارچ سے  بلوچستان میں 3 لاکھ سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کریں گے، کوئٹہ میں 8 سے 10 نئے ماڈل سکول شروع کریں گے والدین بھی داخلہ مہم میں حکومت اور محکمہ تعلیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں جب تک بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی ختم نہیں کریں گے اس وقت حالات بہتر نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی رات مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری تعلیم غلام علی بلوچ ' یونیسف کے نمائندے بھے موجود تھے۔

یار محمد رند

مزید : صفحہ آخر