دورہ بھارت کے دوران امریکی صدر ٹرمپ پر بندروں کے حملے کا خطرہ

          دورہ بھارت کے دوران امریکی صدر ٹرمپ پر بندروں کے حملے کا خطرہ

  



نئی دہلی(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کے دورے سے قبل تاج محل کے اطراف بندروں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی شہریوں نے بندروں کے بڑی تعداد میں امریکی مہمانوں پر حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا،بھارتی حکام نے بندروں کو بھگانے کے لیے گارڈز کو غلیلیں فراہم کر رکھی ہیں،امریکی صدر ٹرمپ 24 فروری کو تاج محل کا دورہ کریں گے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تاج محل کے اطراف بندروں کی بڑی تعداد کو قابو کرنا مشکل ہو گا، شہری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بندروں کی بڑی تعداد نے مل کر حملہ کردیا تو ناخوش گوار صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے، علاقے میں پانچ سے سات سو کے قریب بندر موجود ہیں، جن کی جانب سے تاج محل کے اطراف سیاحوں کو تنگ کرنے کے واقعات عام ہیں،2018 میں بندروں نے سیلفی لینے کے دوران دو فرانسیسی سیاحوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا تھا۔

بندروں کا حملہ

مزید : صفحہ اول