کرونا وائرس، چین میں مزید 118 افراد ہلاک دوا کی آزمائشی جانچ شروع

کرونا وائرس، چین میں مزید 118 افراد ہلاک دوا کی آزمائشی جانچ شروع

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کرونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک،اموات کی تعداد 236 2ہو گئی۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 889 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 75465 ہو گئی ہے۔چین سے باہر کورونا وائرس سے اب تک 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں روکا جا سکا۔چین میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مدد سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے 2 ادویہ کی آزمائشی جانچ شروع کر دی گئی ہے، ان ادویہ کے نتائج 3 ہفتوں میں سامنے آئیں گے۔جنوبی کوریا میں بھی 156 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں جب کہ جاپان سے آسٹریلیا پہنچنے والے دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ دونوں افراد جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں سوار تھے۔ایران میں کورونا وائرس کے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس

مزید : صفحہ اول