بیٹے کے پرتعیش ولیمے میں افسراعلیٰ کوبلانا ڈی ایس پی کوبھاری پڑگیا
حیدرآباد(این این آئی)حیدرآبادریجن کے ایڈیشنل آئی جی نے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم کو اپنے بیٹے کے ولیمہ پر55لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔حیدرآباد میں 12جنوری کو ڈی ایس پی ایوب بروہی کے بیٹے کا ولیمہ کی تقریب ہوئی، جس میں ایڈیشنل آئی جی ولی اللہ دل نے بھی شرکت کی جس کے بعد ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کر دیاگیا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ 56ہزار روپے تنخواہ ہے لیکن بیٹے کے ولیمہ کے اخراجات 55سے 60لاکھ سے اوپر ہیں۔ذرائع آمدنی اور اثاثوں سے متعلق 7 روز میں وضاحت پیش کی جائے جبکہ وضاحت نہ دینے کی صورت میں معاملہ نیب بھیج دیا جائے گا۔آئی جی اسٹیبلشمنٹ عطا اللہ چانڈیو کے مطابق ڈی ایس پی نے اپنے اثاثے چھپائے اور اپنے بیٹے کی شادی میں آمدنی سے زیادہ اخراجات کیے۔ ڈی ایس پی کے بیٹے بھی مہنگے سکولوں میں پڑھتے ہیں۔ڈی ایس پی ٹنڈوم آدم ایوب بروہی کے بیٹے دانش بروہی کی شادی کی تقریب حیدرآباد کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جہاں 7سے زیادہ طعام تھے۔
پرتعیش ولیمے