افغان مسئلہ پرپاکستان کی کوششیں رنگ لائیں اور بات معاہدے تک پہنچی، شاہ محمود

    افغان مسئلہ پرپاکستان کی کوششیں رنگ لائیں اور بات معاہدے تک پہنچی، شاہ ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے کہا تھا کہ افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں، دنیا نے ہماری تجویز کو تسلیم کیا، پاکستان کی کوششیں رنگ لائیں اور بات امن معاہدے پر دستخطوں تک پہنچی،ہم نے اپنی ذمہ داریاں پوری کردیں ہیں، افغانستان کی سیاست قیادت کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں،امریکہ طالبان معاہدہ پاکستان کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا، پاکستان امن چاہتا ہے۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے کہا تھا کہ افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں، دنیا نے ہماری تجویز کو تسلیم کیا، اب فریقین کہہ رہے ہیں کہ ہم نے معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان کی کوششیں رنگ لائیں اور بات یہاں تک پہنچی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ذمہ داریاں پوری کردیں ہیں، افغانستان کی سیاست قیادت کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں،ہم دوحہ میں معاہدے کے وقت موجود تھے، امریکہ طالبان معاہدہ پاکستان کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا، پاکستان نے اپنا کام کیا اب افغانیوں کو اپنا کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے جو ملک امن نہیں چاہتا وہ اسلحہ خرید اور فروخت کر رہا ہے۔

شاہ محمود

مزید : صفحہ اول