دنیا افغان مہاجرین کے میزبان پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھے، اقوام متحدہ

  دنیا افغان مہاجرین کے میزبان پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھے، اقوام متحدہ

  



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ لاکھوں افغان مہاجرین کی مدد کرنیوالے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھے۔ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجیریک کا یو این ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ یہ صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں بلکہ عالمی برادری کو بھی اس کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کا مقصد بھی عالمی برادری کی توجہ افغان مہاجرین کی حالت زار پر مبذول کروانا تھا۔ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ کے سربراہ نے پاکستانی حکومت اور عوام کی افغان مہاجرین کی فراخدلانہ امداد اور تعاون کو سراہا جنہوں نے افغان مہاجرین کا اپنے ملک میں خیر مقدم کیا حالانکہ یہ ان کی ذمہ داری نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دورہ کے دوران دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس مین شرکت کی جو افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کے 40 سال پورے ہونے پر پاکستان میں منعقد ہوئی تھی۔

اقوام متحدہ

مزید : صفحہ اول