اپوزیشن کے پاس سوائے شور شرابہ کے کوئی ایجنڈا نہیں،شوکت یوسفزئی

    اپوزیشن کے پاس سوائے شور شرابہ کے کوئی ایجنڈا نہیں،شوکت یوسفزئی

  



پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس سوائے شور شرابہ کے کوئی ایجنڈا نہیں۔ سپیکر سے معافی مانگے بغیر اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے یہ انتہائی نالائق اپوزیشن ہے جس نے روایات کا بھی خیال نہیں کیا۔ یہ کبھی بھی ایسا ایجنڈا نہیں لے کر آئے جس سے عوام کو فائدہ ہو یا حکومت کی اصلاح ہو۔ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کو احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں احتجاج پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن اپوزیشن احتجاج کی کوئی وجہ بھی تو بتائے۔

شوکت یوسفزئی

مزید : صفحہ اول