جسٹس قاضی فائز کیس، حکومت کی 3ہفتوں کیلئے التوا ء کی درخواست

        جسٹس قاضی فائز کیس، حکومت کی 3ہفتوں کیلئے التوا ء کی درخواست

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کی تبدیلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ہے۔سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنا ہے، اس لیے وقت دیا جائے۔حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئے اٹارنی جنرل کو کیس کی تیاری کیلئے وقت بھی درکار ہوگا۔ کیس تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیا جائے۔ادھر سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے متنازع بیان کے معاملے پر سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کا بے حد احترام کرتا ہوں، غیر مشروط معافی مانگ کر اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔

جسٹس قاضی فائزکیس

مزید : صفحہ اول