عوام اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے کھیلوں کے میدان آباد ہوئے: فردوس عاشق

  عوام اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے کھیلوں کے میدان آباد ہوئے: فردوس عاشق

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے بہادرعوام،مسلح افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمر ہے۔ رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اور عالمی ستارے پاکستان آئے۔بیرون ملک سے آنیوالے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ا نہوں نے کہا پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے۔یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں۔ دہشت گردی کیخلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اسکے کھیل کے میدان آباد ہوں۔علاوہ ازیں فردوس نے کہا ہے کہ کے عوامی احساس کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے،احساس پروگرام اب لیہ میں شروع کیاجارہا ہے،احساس آمدن پروگرام سے پسماندہ علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کی مدد ہوگی،ان کے معیارزندگی کو بہتر بنانے میں احساس ایک اہم سنگ میل ثابت ہورہاہے،احساس صحت منداور روشن معاشرے کابنیادی عنصر ہوتا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انہو ں نے کہا یہ پروگرام عمران خان کی محروم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ محبت، وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔یہ غریبوں کے روزگار کیلئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب عملی قدم ہے۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول