وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم درخواستوں کی وصولی روک دی

        وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم درخواستوں کی وصولی روک دی

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ملک بھر کے 13بنکوں کی طرف سے حج درخواستوں کی وصولی کے انتظامات مکمل کیے جانے کے بعد وزارت مذہبی امور نے 24فروری تک سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی اچانک روک دی،ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے پیر یا منگل کو در خواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ دیں گے، سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی روکے جانے پر ملک بھر میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا، کیا حج پیکج میں پھر رد بدل ہو رہا ہے یا حج پالیسی کی منظوری کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے؟ یعنی جتنے منہ اتنی باتیں ہونا شروع ہو گئیں، وزارت مذ ہبی امور کا تفصیلات بتانے سے انکار، انتظار کرنے کی درخواست،وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج پیکج کا اعلان کرتے ہوئے 24 فر و ر ی سے 4مارچ تک حج درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا تھا،اس کیلئے 13بنکوں نے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم بھی شروع کر دی، وزار ت نے حج 2020ء کے سرکاری حج پیکج، کراچی، کوئٹہ سے بغیر قربانی 4لاکھ 55ہزار 695لاہور، اسلام آباد، پشاور سے 4لاکھ 63ہزار 520 دیا ہے۔ اس سے پہلے حج فارمولیشن کمٹی نے 5لاکھ 50ہزار پیکج تجویز کیا تھا، جس پر وزیر اعظم نے حج سستا کرنے کا حکم دیا تو پیکج 4لاکھ 90ہزار کر دیا گیا تیسری دفعہ وفاقی کابینہ نے حج پیکج منظوری سے پہلے کم کر کے 4لاکھ 55ہزار 4لاکھ 63ہزار کر دیا، تمام امور مکمل ہونے کے بعد وزارت نے 24فروری سے درخواستوں کی وصولی تاریخ دی اب جبکہ حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں ایک دن باقی ہے تور سارا عمل روک دیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کے لیے پیر،منگل کا انتظار کرنے کا کہا گیا ہے۔

حج درخواستیں

مزید : صفحہ اول