گلگت بلتستان،کرونا وائرس کا خطرہ پرندوں کے شکار پر پابندی عائد
گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ اور نگر میں چین سے ہجرت کر کے آنیوالے موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔ انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144نافد کردیا۔ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ اور اسٹنٹ کمشنر ہنزہ ذولقرنین خان کے مطابق ان دنوں موسمی پرندے ہجرت کر کے چین کے راستے ہنزہ اور نگر کے علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں جن کا مقامی لوگ شکار کرتے ہیں جس سے علاقے میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے دونوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے اس خطرے کے پیش نظر مہاجر پرندوں کے شکار پر پابندی عا ئد کردی ہے۔پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ہنزہ پاک چین سرحد پر واقع ہے جس کی وجہ سے موسمی پرندے چین سے ہنزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔ جہاں ان کے متوقع شکار کے پیش نظر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
شکار پابندی