نواز شریف کی حالت بدستور خراب، 2سٹنٹ کام کرنا چھوڑ گئے: مسلم لیگ (ن)

    نواز شریف کی حالت بدستور خراب، 2سٹنٹ کام کرنا چھوڑ گئے: مسلم لیگ (ن)

  



لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی،سابق وزیر اعظم کے 7میں سے 2سٹنٹ کام کرنا چھوڑ گئے ہیں،ضروری ہے کہ سابق وزیر اعظم کا پہلے دل کا علاج کرایاجائے اور پھر باقی بیماریوں کا علاج شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر صوبائی وزیر قانون اور خصوصی کمیٹی کے سربراہ راجہ بشارت کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا۔ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ویڈیو لنک کے ذریعے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ دی۔دوسری جانبپنجاب حکومت کی خصوصی کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ذاتی معالج کی بریفنگ کے بعد کمیٹی نے اپنی مشاورت کی ہے،تین سے چار روز میں اپنی رپورٹ تیار کر لیں گے۔ نواز شریف کی رپورٹس کا سرکاری میڈیکل بورڈ جائزہ لے گا اور اس کی رائے اور نامزد نمائندوں کی بریفنگ کے تناظر میں کمیٹی اپنی رپورٹ تیار کر ے گی۔

نوازشریف/ کمیٹی

مزید : صفحہ اول