بلاول بھٹو کا حکومت پراعلٰی عدلیہ کے ججز کی مبینہ جاسوسی کا الزام

      بلاول بھٹو کا حکومت پراعلٰی عدلیہ کے ججز کی مبینہ جاسوسی کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے اٹارنی جنرل کے استعفے سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت عدلیہ کی آزادی پر حملہ کر رہی ہے،حکومت عوام کو بتائے کیا چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کی جاسوسی کی جارہی ہے،حکومت کو جواب دینا پڑے گا، یہ آزاد عدلیہ پر سنگین حملہ ہے،اگر حکومت اعلی عدلیہ کے ججز کی جاسوسی کر رہی ہے تو حکومت کو جانا ہوگا،اگر خط نہ لکھنے پر وزیراعظم کو گھر بھیجا جا سکتا ہے تو پھر اس حکومت کو بھی استعفیٰ دینا ہوگا،بطور چیئرمین پیپلز پارٹی مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت ایوان اور قوم کو بتائے کہ کیا ججوں کی جاسوسی کی جا رہے ہے تو ایسا کیوں ہے،اگر معیشت کو درست کرنا ہے تو پہلے نا اہل، نالائق اور سلیکٹڈ کو فارغ کرنا پڑے گا پھر ہی معیشت کو سنبھالا جا سکے گا، اگر حکومت کا پارلیمنٹ میں نہ آنے پر قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا مطالبہ ہے تو وزیر اعظم بھی نہیں آرہے انہیں تبدیل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما بیگم بیلم حسنین کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل میں عوام کے معاشی حقوق پر سمجھوتہ کیا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کے خلاف ایف آئی اے، نیب اوردیگر اداروں کو استعمال کر رہی تھی۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -