خاتون اول کی بغیرپروٹوکول دربار بابا فرید پر حاضری،نوافل ادا کئے

خاتون اول کی بغیرپروٹوکول دربار بابا فرید پر حاضری،نوافل ادا کئے

  



پاکپتن(تنویر ساحر) خاتون اول بشری بی بی کی دربار حضرت بابا فریدالدینؒ پر بغیرپروٹوکول کے حاضری،نوافل ادا کئے اور کافی وقت عبادت میں گزارا۔بعد ازاں ضلعی انتظامیہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف طارق علی رانا اور مینیجر اوقاف ذیشان نسیم او ایس ڈی بنا دئیے گئے جبکہ دربار میں تعینات دیگر عملہ نگران اور نائب قاصدین سطح کے 12ملازم ضلع بدر اور انکی جگہ دیگر اضلاع سے اوقاف ملازمین کو پاکپتن ٹرانسفر کردیاگیا۔ملتان سے ضیا المصطفیٰ کو پاکپتن ٹرانسفر کر کے دربار حضرت بابا فرید کا نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا گیا اور لاہور سے بشیر احمد کو ٹرانسفر کر کے مینیجر اوقاف پاکپتن تعینات کر دیا گیا ہے۔

دربار بابا فرید

مزید : صفحہ اول