حکمرانوں کی نااہلی سے ملکی معاشی صورتحال ابتر ہو گئی: حمزہ شہباز

حکمرانوں کی نااہلی سے ملکی معاشی صورتحال ابتر ہو گئی: حمزہ شہباز

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ معاشی حالات حکمرانوں کی نا اہلی ہے، نالائقوں کا یہی نیا پاکستان ہے پرانے پاکستان کو انہوں نے کفن پہنا دیا، عمران خان نے کنٹینر پر جو وعدے کیے سب جھوٹے ثابت ہوئے اور جس میڈیا کی وجہ سے یہ اقتدار میں آئے ہیں اسے اب انہوں نے مافیا بنا دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پندرہ ماہ پہلے میثاق معیشت کی بات کی تھی جبکہ آج ہر طبقہ مہنگائی کی دہائی دے رہا ہے،نیازی صاحب کہتے ہیں چینی آور آٹے بحران کے مافیا کا معلوم ہے،وزرا کہتے ہیں مافیا کے خلاف ایکشن لیں گے مگرکارروائی صرف ن لیگ کے خلاف ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کیا گیا تھا، کہاں ہے جنوبی پنجاب صوبہ؟دال چینی آٹے کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قرضوں کا طعنہ دینے والوں نے تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے جیسے ہی میاں نواز شریف ٹھیک ہونگے شہباز شریف واپس آئیں گے۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول