عزیز میمن قتل کیس میں بلاول کو شامل تفتیش کیا جائے، فیاض چوہان

  عزیز میمن قتل کیس میں بلاول کو شامل تفتیش کیا جائے، فیاض چوہان

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے صحافی عزیز میمن قتل کیس میں بلاول بھٹو کو شامل تفتیش کر کے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمن کو دھرنے کا بخار چڑھا ہے لیکن وہ سن لیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی. بلاول بھٹو کرائے کے بندوں پر سیاست چلا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پیچھے وردی ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد پر پاک فوج، سکیورٹی فورسز اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے قربانیاں دے کر امن کی فضاء قائم کی۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور شریف خاندان سیاسی طور پر یتیم ہو چکے ہیں، بلاول کرائے کے بندوں سے سیاست کر رہے ہیں۔ کرائے کے جیالوں کو بینقاب کرنے پر صحافی عزیز میمن کو قتل کیا گیا، غیر جانبدار تحقیقات کے لئے بلاول بھٹو کو شامل تفتیش کیا جائے۔ان کا کہنا تھا لیگی قیادت کا رونا دھونا جاری رہے گا۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول