اسلام اور نظریہ پاکستان سے ملکی استحکام وابستہ ہے،شاہ عبد الحق

اسلام اور نظریہ پاکستان سے ملکی استحکام وابستہ ہے،شاہ عبد الحق

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے،علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ اسلام اورحقیقی نظریہ پاکستان میں ہی ملک کا استحکام، ترقی و خوشحالی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معا شرے کو لا دینی قوتوں کے فتنے سے بچا نے کیلئے علما ء و عوام کو یکسو ہو کر جدو جہد اورا س ارض وطن پاکستان میں نظا م مصطفی کے نفا ذ اور تابناک مستقبل کیلئے اپنی تمام تر توا نیا ں صرف کرنا ہو ں گی۔ انہوں نے جامع مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا میں جما عت اہلسنّت کراچی عہدیداران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہما را کام اس اجڑتے معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردا ر ادا کر نا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رب العا لمین دین کی ترویج اور انسا نیت کی خدمت کیلئے اپنے بندوں کو منتخب کر لیتا ہے جو با عث اعزاز ہے۔ شاہ عبد الحق نے عہدیداران کو ہدا یت کی وہ مثبت انداز میں تعمیری کا م کریں آپس میں با ہمی رابطہ،ایک دوسرے کے دکھ درد کا احساس، صبر و تحمل بر داشت،حسن اخلا ق تنظیمی کارکن کی تربیت کی پہچان ہے۔

مزید : صفحہ آخر