آئی جی سندھ نے ڈاکٹر محمدعلی شاہ آڈیٹوریم کا افتتاح کردیا

  آئی جی سندھ نے ڈاکٹر محمدعلی شاہ آڈیٹوریم کا افتتاح کردیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں قائم کیئے جانیوالے ڈاکٹر محمدعلی شاہ آڈیٹوریم کا افتتاح کردیا۔آڈیٹوریم کی تعمیرڈاکٹرجنیدعلی شاہ کے تعاون سے کی گئی جبکہ جملہ تعمیراتی امورکی نگرانی ڈی آئی جی آپریشن مقصود میمن نے کی۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرجنید علی شاہ، عمران علی شاہ سابقہ کرکٹروایمپائر سائمن ٹوفل کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرغلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس سمیت سابقہ آئی جیزاظہرعلی فاروقی،نیازاحمدصدیقی، سلیم واحدی اور سعود مرزا نے بھی شرکت کی۔آئی جی سندھ نے تقریب میں شریک معززمہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اورآڈیٹوریم کی تعمیر میں ڈاکٹرجنید علی شاہ کے تعاون پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے مقصود میمن کو جملہ تعمیراتی مراحل انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ مکمل کرنے پرشاباش دی۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس قابل ماہراورباصلاحیت پولیس افسران اور جوانوں پرمشتمل ایک ایسی فورس ہے جسکے کارہائے نمایاں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے۔مجھے اپنے افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ مرحوم ایک ماہر آرتھوپیڈک سرجن کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے کھیل کے بہت بڑے شائق اور بہترین کرکٹر بھی تھے۔ کراچی کے میدانوں کوکھیل کود کی سرگرمیوں کا حصہ بنانے اورکرکٹ کے فروغ کے لیئے انکے اقدامات ناقابلِ فراموش اورلائق ستائش ہیں۔انہوں تقریب میں سائمن ٹوفل کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سائمن ٹوفل ایک انسان دوست شخصیت کا نام ہے، یہ ایک بہترین کرکٹر،ایمپائر ہونے کے ساتھ ساتھ دنیائے کرکٹ کا عظیم نام بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت دنیا کو ایک پیغام ہے کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے عوام کو کرکٹ سے بے پناہ پیار ہے۔

مزید : صفحہ آخر