گوادر پورٹ میں مقامی افراد کو روزگار دیا جائے،فائق شاہ

  گوادر پورٹ میں مقامی افراد کو روزگار دیا جائے،فائق شاہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)و امن ترقی پارٹی صوبہ بلوچستان کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے بلوچستان کو نظر انداز کرنے پر وفاقی اور صوبائی حکومت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اب تک بلوچستان کے مسائل اور اُن کے حل پر کوئی قدم نہیں اُٹھایا، رقبے اور ذخائر کے لحاظ سے بڑا صوبہ بنیادی سہولتوں اور نوجوان روزگار سے محروم ہیں، گوادر پوٹ جلد مکمل کر کے مقامی افراد کو روزگار اور بنیادی سہولتیں دی جائیں، بلوچستان کے نوجوان محب وطن اور با صلاحیت ہیں اُن کو بلوچستان کی ترقی کا ٹاسک سونپا جائے، تعلیم،صحت، روزگار، کاروبار کے مواقع پیدا کئے جائیں، محمد فائق شا ہ نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز میں رہنے والے لوگ پانی، بجلی،گیس اور ہسپتالوں سے محروم ہیں، معاشی اور معاشرتی محرومیاں حکمرانوں کے خلاف نفرت پیدا کرتی ہیں، وزیر اعظم پاکستان بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دیں، امن ترقی پارٹی شعور اور غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور آوازِحق بلند کرتی رہے گی۔

مزید : صفحہ آخر