نوجوانوں کو منشیات محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائینگے،مرتضیٰ بلوچ

  نوجوانوں کو منشیات محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائینگے،مرتضیٰ بلوچ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ منشیات ایک زہر ہے۔ اس زہر سے نوجوان نسل کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا اور کسی کو بھی منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے حلقہ یوسی ملھ ھاشم خاصخیلی گوٹھ آمد کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین اختر خاصخیلی اور وڈیرہ یونس اے کے نے صوبائی وزیر کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے ھاشم خاصخیلی گوٹھ کے معززین سے میٹنگ کی، علاقہ معززین نے گوٹھ کے مسائل کے متعلق آگاہی دی۔ھاشم گوٹھ کے مکینوں نے علاقے میں منشیات فروشی کی شکایات کیں، صوبائی وزیر کی ڈی ایس پی میمن گوٹھ کو منشیات کی روک تھام کے لئے فوری اقدام اٹھانی کی ہدایت دی اور کہا کہ ان منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے ھاشم خاصخیلی گوٹھ سمیت یوسی ملھ کے بجلی، ترقیاتی کاموں سمیت مقامی کمپنیوں میں نوجوانوں کے روزگار کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کا ہم رکن سندھ اسمبلی پر حق ہے ان کی مسائل حل کئے جائیں گے،سندھ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔

مزید : صفحہ آخر