خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اسٹیمپ ترمیمی بل ایوان میں پیش

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اسٹیمپ ترمیمی بل ایوان میں پیش

  



پشاور(نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر مشتاق احمد غنی کی صدارت میں ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تلاوت کے بعد اپوزیشن ارکان نے کھڑے ہوکر ڈیسک بجانے شروع کئے اور سپیکر مشتاق احمد غنی نے ایوان کی کارروائی جاری رکھی،وقفہ سوالات میں ارکان اسمبلی نگہت اورکزئی،فیصل زیب،شگفتہ ملک،حمیرا خاتون،ثمر بلور،سردار اورنگزیب نلوٹھا،ریحانہ اسماعیل،سراج الدین خان اور شاہدہ کے سوالات سپیکر نے اپوزیشن کے احتجاج کے باعث نام لے کر لیپس کردیئے،رکن اسمبلی ارباب جہانداد خا ننے ایس ایچ او تھانہ چمکنی کیخلاف استحقاق کی تحریک ایوان میں پیش کی جبکہ رکن اسمبلی نثار احمد کی تحریک استحقاق،ارکان اسمبلی شگفتہ ملک اور نعیمہ کشور کی تحاریک التواء اور ارکان اسمبلی عنایت اللہ،نعیمہ کشور،ریحانہ اسماعیل،ثمر بلور کے توجہ دلاؤ نوٹسز اپوزیشن احتجاج کے باعث ایوان میں پیش نہ ہوسکے اور سپیکر نے لیپس کردیئے وزیر اعلیٰ کے مشیر کامران بنگش نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل مجریہ 2020ء ایوان میں پیش کیا مشیر کامران بنگش نے وزیر برائے امداد بحالی وآبادکاری کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ (خیبر پختونخو ا) ترمیمی بل مجریہ 2020ء ایوان میں پیش کیا مشیر کامران بنگش نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے خیبر پختونخوا حصول اراضی (ترمیمی) بل مجریہ 2020ء فوری طور پر ایوان میں زیر غور لانے اور منظور کرنے کی تحاریک پیش کیں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ایوان نے بل کی منظوری دے دی،سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن عائشہ بانو نے محکمہ صحت سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی اور ان کی تحریک پر ایوان نے رپورٹ کی منظوری دے دی،خاتون رکن عائشہ بانو کی استدعا پر سپیکر نے رولز معطل کرکے انہیں قرار دادا پیش کرنے کی اجازت دی،اپوزیشن شور شرابے میں حکومتی ارکان نے اکثریت رائے سے قرار داد کی منظوری دے دی سپیکر مشتاق احمد غنی نے اپوزیشن ارکان پر زور دیا کہ وہ احتجاج اور شورشرابے کی بجائے اسمبلی بزنس میں وقار واحترام کے ساتھ حصہ لیں قرار داد میں آزبائی جان اور دیگر ممالک کا کشمیر ایسو پر پاکستان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا تھا سپیکر نے اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

مزید : صفحہ اول