اپوزیشن کے پاس سوائے شور شرابہ کے کوئی ایجنڈا نہیں: شوکت علی یوسفزئی 

اپوزیشن کے پاس سوائے شور شرابہ کے کوئی ایجنڈا نہیں: شوکت علی یوسفزئی 

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس سوائے شور شرابہ کے کوئی ایجنڈا نہیں۔ سپیکر سے معافی مانگے بغیر اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے یہ انتہائی نالائق اپوزیشن ہے جس نے روایات کا بھی خیال نہیں کیا۔ یہ کبھی بھی ایسا ایجنڈا نہیں لے کر آئے جس سے عوام کو فائدہ ہو یا حکومت کی اصلاح ہو۔ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کو احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں احتجاج پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن اپوزیشن احتجاج کی کوئی وجہ بھی تو بتائیں۔ اسمبلی میں بات کرنے کے لیے اپوزیشن کے پاس کچھ ہے ہی نہیں۔ انہوں نے جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑا دیں ہے یہ اپنی نا اہلیاں چھپانے کے لیے شور شرابہ کرتے ہیں ہم ان کے ساتھ جب ہی بیٹھیں گے جب اپوزیشن سپیکر سے معافی مانگے۔بعد ازاں صوبائی وزیر سے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے علاقے کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ شوکت یوسفزئی نے وفود کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے اور عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے وفود پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں جہاں بھی کوئی کوتاہی ہو رہی ہو تو متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے تاکہ زمہ داروں کے خلاف بروقت ایکشن لیا جا سکے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ترقیاتی منصوبے عوام کی مدد سے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے ہیں ان لیے ان کے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

مزید : صفحہ اول