شبقدر،پولیس کی غفلت،شام ہوتے ہی ہوائی فائرنگ معمول بن گئی

شبقدر،پولیس کی غفلت،شام ہوتے ہی ہوائی فائرنگ معمول بن گئی

  



شبقدر(نمائندہ خصوصی)ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر چوکی پولیس انچارج کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شام ہوتے ہی ہوائی فائرنگ شروع ہو کر رات گئے جاری رہتی ہیں۔ مختلف ہتھیاروں سے رات گئے تک ہوائی فائرنگ سے علاقہ عوام میں سخت خوف و ہراس پھیل جاتا ہے شبقدر ہسپتال چوکی کے انچارج کی ہوائی فائرنگ پر مسلسل خاموشی کے باعث عوامی سماجی حلقوں میں غم و غصہ جبکہ گھروں میں خواتین اور بچے پولیس کو بد دعا ئیں شروع کر دیتی ہیں شبقدر میں ہوائی فائرنگ ایک فیشن بن گیا شبقدر پولیس مکروہ اور لعنتی فیشن ہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لاتے اعلی حکام سخت نوٹس لیں تفصیلات کیمطابق شبقدر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مکروہ اور لعنتی فیشن ہوائی فائرنگ نے علاقہ عوام کی زندگی عذاب بنا دی شام ہوتے ہی ہوائی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کلاشنکوفوں ہتھیاروں مختلف قسم کے اسلحہ سے ہوائی فائرنگ رات گئے تک جاری رہتا ہیں جس کے باعث چھوٹے بچوں خواتین میں سخت خوف و ہراس پھیل جاتا ہے جبکہ امراض قلب اور دیگر امراض میں مبتلا بیماروں کو سخت تکلیفات کا سامنا اور سکول کالج کے طلبا و طالبات کی پڑھائی متاثر ہو جاتی ہیں شبقدر پولیس کلاشنکوفوں مختلف بندوقوں اور پستول کی ہوائی فائرنگ کو پٹاخے آتش بازی کہہ کر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی علاقے کے عوامی سماجی حلقوں نے خیبر پختون خوا پولیس کے اعلی سے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور ہوائی فائرنگ پر مسلسل مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر تبدیل کرکے فرض شناس پولیس کو تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید : صفحہ آخر