شریف فیملی کا سیاست سے دل بھر چکا ہے ،وہ صرف باقی ماندہ افراد کو باہر جانے کی اجازت چاہتا ہے،فوادچودھری

شریف فیملی کا سیاست سے دل بھر چکا ہے ،وہ صرف باقی ماندہ افراد کو باہر جانے کی ...
شریف فیملی کا سیاست سے دل بھر چکا ہے ،وہ صرف باقی ماندہ افراد کو باہر جانے کی اجازت چاہتا ہے،فوادچودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سانئس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ شریف فیملی کا پاکستان کی سیاست سے دل بھر چکا ہے ،وہ صرف باقی ماندہ افراد کو باہر جانے کی اجازت چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کیلئے شریف فیملی صرف ایک معاملہ چاہتی ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے،

فوادچودھری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے ان کا دل بھر چکا ہے،حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد