افسروں اور فلور ملز مالکان کی ملی بھگت،وزیراعظم کا ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا،نئے گھپلوں کا انکشاف

افسروں اور فلور ملز مالکان کی ملی بھگت،وزیراعظم کا ریلیف عوام تک نہ پہنچ ...
افسروں اور فلور ملز مالکان کی ملی بھگت،وزیراعظم کا ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا،نئے گھپلوں کا انکشاف

  



رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلور ملز اور سیاسی افسروں نے عوام کو آٹے کی قیمت میں دیئے گئے حکومتی ریلیف سے محروم کردیا، اس حوالے سے نئے گھپلوں کاانکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج کے تحت رحیم یار خان کے یوٹیلٹی اسٹورز میں فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔جنگ نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کو آٹے کی قیمتوں میں جو ریلیف دیا گیا ہے رحیم یار خان کے فلور ملز کے لوگوں اور کچھ افسروں نے ملکر اس میں فراڈ کیاہوا ہے اور ریجن میں سیکڑوں تھیلے بلیک میں فروخت کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کے رجسٹروں میں آٹے کی جعلی فروخت ظاہر کرکے کارروائی مکمل کی گئی ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورزکے منیجنگ ڈائریکٹرعمر لودھی کاکہنا تھا کہ رحیم یار خان ریجن میں آٹے کی فروخت میں گھپلوں کی شکایت موصول ہوئی ہیں، معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور زونل منیجرسکھر کی سربراہی میں انکوائری شروع کروا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ 24 گھنٹوں میں موصول ہو جائے گی اور اس معاملے میں ملوث ملازمین کو معطل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم نے مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، گھی، دالیں، چینی اور چاول مارکیٹ سے 10سے 25 فیصد کم ریٹ پر فروخت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان