مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، ہلاکتیں
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کی وجہ سے ڈراوئیور اور اس کا معاون ہلاک ہوگئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق ٹرین پر 153مسافر سوار تھے اوروہ سڈنی سے میلبورن جاتے ہوئے والان ٹاون کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کی عمر چون سال تھی جبکہ ا س کی معاون انچاس سال کی تھیں ان کے علاوہ گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے تاہم انہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین کی پٹڑی کی حالت ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی ہے۔