جاپانی کراٹے ماسٹر کاتسو توشی شینا آج کراچی پہنچیں گے

جاپانی کراٹے ماسٹر کاتسو توشی شینا آج کراچی پہنچیں گے
جاپانی کراٹے ماسٹر کاتسو توشی شینا آج کراچی پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف جاپانی کراٹے ماسٹر کاتسو توشی شینا پاکستانیوں کو کراٹے کے گ±ر سکھانے کے لیے آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔وہ ایک ہفتے سے زائد تک کراچی اور لاہور میں قیام کریں گے۔
سیونتھ ڈان کراٹے ماسٹر 61 سالہ کاتسو توشی شینا 23 سے 25 نومبر تک کراچی میں کراٹے ورکشاپ میں کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔ 23 فروری کی شام قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسورا کراٹے ماسٹر شینا کے اعزاز میں جاپان ہاو¿س میں عشائیہ دیں گے۔
ورکشاپ کے اختتام کے بعد ماسٹر شینا کراچی سے لاہور جائیں گے، جہاں کراٹے کے کھلاڑیوں کی تین روزہ ورکشاپ میں لاہور کے کھلاڑیوں کی تربیت سازی کریں گے۔ماسٹر کاتسو توشی شینا یکم مارچ کو لاہور سے جاپان روانہ ہوجائیں گے۔

مزید :

کھیل -