سرکاری گاڑی پر ڈرفٹنگ ، یہ تحریک انصاف کی کس شخصیت کا بیٹا ہے ؟ جان کرآپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

سرکاری گاڑی پر ڈرفٹنگ ، یہ تحریک انصاف کی کس شخصیت کا بیٹا ہے ؟ جان کرآپ کیلئے ...
سرکاری گاڑی پر ڈرفٹنگ ، یہ تحریک انصاف کی کس شخصیت کا بیٹا ہے ؟ جان کرآپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اکثر اوقات سوشل میڈیا پرٹیکس کے پیسے سے خریدی گئی سرکاری گاڑیوں کا ایسا استعمال دیکھنے میں آتا ہے کہ عوام کے دل زخمی ہو جاتے ہیں لیکن بڑے گھروں میں بیٹھے افراد کے بیٹے اسے ’انجوائے منٹ ‘ تصور کرتے ہیں ، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ تین گاڑیاں ڈرفٹنگ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ نوجوان گاڑیوں کی کھڑکیوں بیٹھ کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ، ان میں سے ایک کالے رنگ کی گاڑی پر نیلی بتی لگی ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ سرکاری گاڑی ہے تاہم اب اس کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں ہیں ۔

یہ گاڑی جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے حلقے پی پی 25 جہلم ون سے کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پارلیمانی سیکریٹری پنجاب راجہ یاور کمال کو الاٹ کی گئی ہے جو کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو موج مستی اور پھوں پھاں بنانے کیلئے ’ عطا‘ کر دی ہے ۔ ان سرکاری شخصیت کا صاحبزادہ اس گاڑی کو ایک نجی کالج میں ڈرفٹنگ کیلئے استعمال میں لا رہے ہیں ، اس عمل سے گاڑی کے ٹائرز، سسپنشن اور بریکس کافی متاثر ہوتی ہیں تاہم ان گاڑیوں کی مرمت بھی ممکنہ طور پر عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ہی کی جاتی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی