میشاشفیع کاعلی ظفر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ،عدالت نے فیصلہ سنادیا

میشاشفیع کاعلی ظفر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ،عدالت نے فیصلہ سنادیا
میشاشفیع کاعلی ظفر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ،عدالت نے فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت روکنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ نے12 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنادیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشاشفیع اور ولی ظفر کے دعوے ایک ہی نوعیت کے ہیں،علی ظفر کا دعویٰ پہلے ہی زیر سماعت ہے۔ گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔اس دوران اسی نوعیت کے دعوے پر سماعت نہیں ہوسکتی اس لئے میشا شفیع کی جانب سے دائر دعوے پر سماعت روکی جاتی ہے۔ہتک عزت کے دعوے پر سماعت مکمل ہونے تک میشا کے دعوے پر سماعت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے الزامات لگائے گئے تھے کہ علی ظفر نے انہیں ہراساں کیا ہے جس کی معروف گلوکارنے تردید کی تھی اور میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کیاتھا۔