سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹرجاری کردیا

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹرجاری کردیا
سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹرجاری کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹرجاری کردیا،آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے 6 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت پیرکوہوگی جبکہ قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت منگل کوہوگی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹرجاری کردیا،آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے 6 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،چیف جسٹس گلزاراحمد،جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس سجاد علی شاہ بنچ میں شامل ہیں ،بنچ 2 میں جسٹس عمر عطابندیال ،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں جبکہ بنچ 3 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔

بنچ 4 میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں،بنچ 5 جسٹس منظوراحمد ملک اورجسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہوگا،بنچ 6 میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں۔خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت پیرکوہوگی جبکہ قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت منگل کوہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد