اولڈ ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس،ریلوے حکام نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اولڈ ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس میں ریلوے حکام نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یکم جنوری 2019 سے 31 جنوری 2020 تک کلب نے 30 ملین روپے کا منافع کمایا ،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بزنس پلان مرتب کرلیاگیا ہے ،رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ فرگوسن کمپنی کے 3 سالہ آڈٹ کیلئے کمیٹی کام کررہی ہے ،گالف کلب کانئی کمپنی کیساتھ معاہدہ بھی ہوچکا ہے ۔