عمران خان کی مہنگائی کے سامنے بندباندھنے کی کوشش،تیل ، ڈیزل،بجلی اور گیس کی قیمت کتنا کم ہونے جارہی ہے؟خبرآگئی

عمران خان کی مہنگائی کے سامنے بندباندھنے کی کوشش،تیل ، ڈیزل،بجلی اور گیس کی ...
عمران خان کی مہنگائی کے سامنے بندباندھنے کی کوشش،تیل ، ڈیزل،بجلی اور گیس کی قیمت کتنا کم ہونے جارہی ہے؟خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان نے مہنگائی کے سامنے بند باندھنے کی ٹھان لی۔تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی سے پسے عوام کیلئے بہتری کی کوششیں سامنے آئی ہیں۔ نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر سے 160ارب کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں آٹھ تا 15روپے تک کمی کی تیاری کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیس ٹیرف کی مدمیں 68ارب روپے کاریلیف دینے کی تیاری کی جا رہی ہے جبکہ عوام کوبجلی ٹیرف کی مد میں بھی اسی ارب روپے کا ریلیف دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -