چینی صدرپاکستان کا دورہ کب کررہے ہیں؟

چینی صدرپاکستان کا دورہ کب کررہے ہیں؟
چینی صدرپاکستان کا دورہ کب کررہے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی صدر شی جن پنگ رواں سال جون میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے دونوں ممالک کے دفتر خارجہ باہمی رابطوں میں ہیں۔
نجی ٹی وی چینلز سما اور ہم نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ رواں سال جون میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔عمران خان نے دورہ چین کے دوران شی جن پنگ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ دورے کی حتمی تاریخوں اور مصروفیات کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔
سما نیوز کے مطابق چینی صدر عموماپاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرتے ہیں تاہم چینی صدر کے خطاب کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔شی جن پنگ کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔دونوں ممالک کے دفتر خارجہ دورے کے شیڈول اورپروگرامز کے حوالے سے معاملات طے کررہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -