ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت دیدی گئی ، 23 مارچ کو کونسا اعزا ز دیا جائے گا ؟ سب سے بڑی خوشخبری

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت دیدی گئی ، 23 مارچ کو کونسا اعزا ز دیا جائے گا ؟ ...
ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت دیدی گئی ، 23 مارچ کو کونسا اعزا ز دیا جائے گا ؟ سب سے بڑی خوشخبری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ میں اہم کردار ادا کرنے پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دیدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ شائقین ڈیرن سیمی سے محبت کرتے ہیں جس کا مظاہرہ اکثر اوقات کھیل کے میدان میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے جبکہ وہ پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرکے بھی کرتے رہتے ہیں ۔ ڈیرین سیمی کو 23 مارچ کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ اسی دن نہیں اعزازی شہریت بھی دی جائے گی ۔

ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی اور دل جیت لیے ، جب پاکستان کے حالات خراب تھے اور کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو اس وقت ڈیرن سیمی نے حامی بھری اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا ۔

وزیراعظم ، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید ی اور دیگر حکام کی جانب سے ڈیرین سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست کی گئی تھی جس کی سمری صدر پاکستان کے پاس تھی جس پر عارف علوی نے اب دستخط کر دیئے ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا سیزن 5 شروع ہو چکا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /کھیل /PSL /PSL News Update