امریکا طالبان معاہدے پر دستخط پاکستان کی موجودگی میں ہوں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بڑا اعلان

امریکا طالبان معاہدے پر دستخط پاکستان کی موجودگی میں ہوں گے، وزیرخارجہ شاہ ...
امریکا طالبان معاہدے پر دستخط پاکستان کی موجودگی میں ہوں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بڑا اعلان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا طالبان ممکنہ معاہدے پر بڑا اعلان کردیا،وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا طالبان معاہدے پر دستخط پاکستان کی موجودگی میں ہوں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغان فریقین کے مابین مذاکرات کیلئے امید ہے 29 فروری کو جامع وفد تشکیل پائے ،امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورے پر روڈمیپ طے کیا ،امریکی وزیر خارجہ نے پاک امریکا تعلقات کی بہتری کو افغان صورتحال سے مشروط کیا،مائیک پومپیو نے کہا تھا”تعلقات میں بہتری کا راستہ کابل سے مشروط ہے“۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزیدکہناتھا کہ دنیا کو باور کرایا کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں ،سیاسی ہے،طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا آسان نہیں تھا،امریکی صدر نے افغان امن مذاکرات معطل کئے تو بحالی ترجیح تھی،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دو مغربی مغویوں کو چھڑانے میں اپنا کردار ادا کیا،دوحہ مذاکرات کاشروع ہونا بھی آسان نہیں تھا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خوشی ہے آج دونوں فریق کہتے ہیں تفصیلات طے کرلیں معاہدے کے قریب ہیں ،انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد سے کہاتھاصورتحال خراب کرنے والے عناصر سے ہوشیار رہنا ہوگا،پاکستان نے خلوص نیت سے افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد