آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پر پاکستانی عوام کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند نظریے کو شکست دینے پر قوم کو سلام پیش کرتے ہیں ،افواج پاکستان تمام چیلنجز سے آگاہ ہے ،ملکی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج پاکستان اور خطے میں امن کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں ، پاک فوج ملکی دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی ۔

آئی ایس پی آر نے آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن ردالفساد 22 فروری 2017 کو ملک بھرمیں شروع ہوا ، آپریشن دہشتگردی کے خلاف بلا تخصیص شروع کیا گیا ، دہشتگردی سے سیاحت تک کے سفر میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، جان و مال کی قربانیوں کے باعث کامیابیاں حاصل ہوئیں ، ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں ، شہد اءکو سلام پیش کرتے ہیں ۔

آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان تمام چیلنجز سے آگاہ ہے ،ملکی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج پاکستان اور خطے میں امن کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں ، پاک فوج ملکی دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی ، پاک فوج ملکی سلامتی کو در پیش خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ، پاکستان نے دو دہائیوں تک دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی۔

مزید : اہم خبریں /قومی