اسلام آبادہائیکورٹ کا چین سے طلبہ کی وطن واپسی کامعاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم ،28 فروری کو جواب طلب

اسلام آبادہائیکورٹ کا چین سے طلبہ کی وطن واپسی کامعاملہ وفاقی کابینہ کے ...
اسلام آبادہائیکورٹ کا چین سے طلبہ کی وطن واپسی کامعاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم ،28 فروری کو جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چین سے پاکستانی طلبا کی واپسی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیدیااسلام آبادہائیکورٹ نے کابینہ کو چین میں پھنسے طلبہ سے متعلق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی اگلی میٹنگ میں یہ معاملہ زیرغورلایاجائے اورپالیسی فیصلہ کیا جائے،متاثرہ بچوں کے والدین کی نمائندگی تحریری صورت میں کابینہ کے سامنے یقینی بنائی جائے ،تحریری صورت میں والدین کے مطالبات کابینہ کے سامنے رکھے جائیں،عدالت نے کہا کہ وفاقی کابینہ جو بھی فیصلہ کرے اس سے 28 فروری کو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں کرونا وائرس کے باعث چین سے پاکستانی طلبا کی واپسی کیلئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے کہاکہ ووہان سے چین کے دیگر صوبوں میں پاکستانی طلبہ کوشفٹ کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ ان کے والدین کے رابطے کا فقدان بھی اہم مسئلہ ہے ۔
وکیل درخواست گزار میاں فیصل نے کہا کہ ووہان میں موجود طلبہ کو فوڈ کا مسئلہ بھی موجود ہے،نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے ٹیلی فون پر بہت سی کالز موصول کیں ،ٹیلی فون کی دو لائنز ایک ماہ سے ایکٹیو ہیں ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ طلبہ کو ووہان سے کم ازکم نکال کر چین کے دیگر صوبوں میں منتقل کردیاجائے ،میرے بچے نے اپنی والدہ کو فون پر کہا کہ اس کے پاس پینے کا پانی بھی نہیں ہے ۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کچھ ممالک نے اپنے طلبہ چین سے نکال لئے ہیں ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ معاملہ آپ نے وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا ہے ؟
نمائندہ وزارت خارجہ نے کہاکہ اگرکسی بچے کو کھانا پینا یا کوئی چیز نہیں مل رہی تو ہمیں بتائیں ،ووہان میں چینی حکومت بہت اقدامات اٹھا رہی ہے ،نمائندہ وزارت خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیراعظم کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی،چینی وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ اپنے بچوں کی طرح پاکستانی طلبہ کی حفاظت کریں گے ،نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ وفاقی کابینہ میں کیا ہوا ہے البتہ وہاں یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا۔
عدالت نے چین سے طلبہ کی وطن واپسی کامعاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیدیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے کابینہ کو چین میں پھنسے طلبہ سے متعلق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی اگلی میٹنگ میں یہ معاملہ زیرغورلایاجائے اورپالیسی فیصلہ کیا جائے،متاثرہ بچوں کے والدین کی نمائندگی تحریری صورت میں کابینہ کے سامنے یقینی بنائی جائے ،تحریری صورت میں والدین کے مطالبات کابینہ کے سامنے رکھے جائیں،عدالت نے کہا کہ وفاقی کابینہ جو بھی فیصلہ کرے اس سے 28 فروری کو عدالت کو آگاہ کیا جائے ،عدالت نے کیس کی سماعت28 فروری تک ملتوی کردی۔