نیب کا ترمیمی آرڈیننس کا سہارالیکر کیسز ختم کرانے کی درخواستوں کی مخالفت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے ترمیمی آرڈیننس کا سہارالیکر کیسز ختم کرانے کی درخواستوں کی مخالفت کا فیصلہ کیاہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے ترمیمی آرڈیننس کا سہارالیکر کیسز ختم کرانے کی درخواستوں کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے،تمام بااثر اور بڑے ملزموں کی بریت درخواستوں کیخلاف نیب نے جوابات تیار کرلئے،نیب کا کہنا ہے کہ میگاکرپشن کیسز کے ملزموں کو بری کرنے کی 100 درخواستوں کی مخالفت کریں گے ۔