ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کیلئے اچھی اوردشمنوں کیلئے بری خبر ہے ،فردوس عاشق اعوان

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کیلئے اچھی اوردشمنوں ...
ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کیلئے اچھی اوردشمنوں کیلئے بری خبر ہے ،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کیلئے اچھی اوردشمنوں کیلئے بری خبر ہے ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کیلئے اچھی اوردشمنوں کیلئے بری خبر ہے،،ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں ۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناہے کہ آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان کابھرپورساتھ دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دیں۔ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لیے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد