شہباز تتلہ کیس ،اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی کے دوستوں کے نئے انکشافات

شہباز تتلہ کیس ،اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی کے دوستوں کے نئے انکشافات
شہباز تتلہ کیس ،اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی کے دوستوں کے نئے انکشافات

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہباز تتلہ کیس میں اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی کے دوستوں نے انکشافات کئے ہیں ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل نے تیزاب اورقتل کے دیگر آلات ڈرامہ شوٹ کرنے کا کہہ کر منگوائے گئے ،تفتیش میں انکشاف کیاگی اہے کہ مفخر عدیل نے کوئی ڈرامہ لکھا جس کی شوٹنگ کیلئے تیزاب منگوایاگیا ،ملازم عرفان قسطوں میں تیزاب کے گیلن لاتا رہا،دھول اڑانے کیلئے مٹی بھی ڈرامہ شوٹ کیلئے منگوائی گئی۔

پولیس نے کہاکہ عرفان کی گرفتاری تاحال ممکن نہ ہوسکی ،مفخر عدیل نے 3 بار لوکیشن بدلی ،عرفان کی گرفتاری کیلئے 3 جگہوں پر چھاپے مارے گئے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور