مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر کس نے مال لگایا ،کس نے گاڑیاں دیں کس نے کھانا کھلایا؟سب پتہ چل گیا،رپورٹ وزیراعظم کو پیش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں دھرنے،مالی معاون اورحمایتیوں سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی،رپورٹ میں 16 ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں دھرنے،مالی معاون اور حمایتیوں سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ کس نے دھرنے پر مال لگایا کس نے گاڑیاں دیں کس نے کھانا کھلایا؟سب پتہ چل گیاہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر رپورٹ خفیہ ادارے نے تیار کی ہے ،رپورٹ میں 16 ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ،ذرائع کامزیدکہناہے کہ 16 افراد کی فہرست میں 6 بڑی کاروباری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں ،وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان کے آئندہ مارچ کے عزائم بارے بھی آگاہ کیاگیا۔