جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کے اعلان پر پیغام جاری کر دیا

جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ ...
جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کے اعلان پر پیغام جاری کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان کر دیا گیاہے جبکہ انہیں 23 مارچ کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا جس پر اب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے ہیں اور پیغام جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلیءترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ صدر مملکت کا حقیقت میں کرکٹ اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کے جذبات و احساسات کی عکاس ہے۔بلاشبہ اس مرد میدان کی خدمات پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔“

جاوید آفریدی کا اپنے دوسرے پیغام میں کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمئی کے حصے میں آیا کہ اسکے کپتان ڈیرن سمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلے ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہم اللہ تعالی کے بارگاہ میں سجدہ شکر کے ساتھ ساتھ اپنے چاھنے والوں اور حکومت پاکستان کے اس عزت کے لئے شکر گزار ہیں۔“

مزید : قومی