15 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہتھے چڑھ گیا

15 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہتھے چڑھ ...
15 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہتھے چڑھ گیا

  



کوہاٹ (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق نواحی علاقے محمد زئی میں کاروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکومت نے مذکورہ گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔زیرِ حراست دہشت گرد 2015ءکے دوران 4 کسٹم اہلکاروں کے قتل اور سی این جی اسٹیشن میں ڈکیتی کی واردات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے خلاف تھانہ سٹی کوہاٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /کوہاٹ