عمر کوٹ کے نزدیک شیو مہادیو میلے کی تقریبات شروع

عمر کوٹ کے نزدیک شیو مہادیو میلے کی تقریبات شروع
عمر کوٹ کے نزدیک شیو مہادیو میلے کی تقریبات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ( سید ریحان شبیر)عمرکوٹ کے نزدیک شیومہادیومیلے کی تقریبات شروع  میلےکےپہلے روزبڑی تعدادمیں خواتین،بچوں کی شرکت فل پروف سیکورٹی کے انتظامات پولیس کےساتھ رینجرز کےدستے بھی تعینات۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اورسندھ کےتاریخی شہرعمرکوٹ کےنذدیک ہندوؤں کےبڑےبھگوان شیومہادیوکےدوروزہ میلے کی تقریبات شروع اس میلے میں  پاکستان میں بسنے والے ہندو ملک بھر سے شیومہادیو کے میلے میں شرکت کرتے ہیں جبکہ ہمسایہ  ملک بھارت اپنے ملک میں بسنےوالے اقلیتوں (مسلمانوں)  کے ساتھ ظلم و بربریت کر رہاہے اسکے برعکس  پاکستان میں بسنے والے  مختلف مذاہب کے ماننےوالے اقلیت اپنے تہوار بڑے آزادنہ ماحول میں بھرپور خوشی جذبے کےساتھ   منارہےہیں عمرکوٹ  کے قریبی ہندووں کے بڑے دیوتا شو مہادیو کا میلا لگا ہے جہاں پر پورے ملک سے ہندو یاتری آرہےہیں اور خوشی اظہار کررہےہیں آرتی کے وقت پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے پراتھنائیں (دعائیں)کی گئی سیکورٹی کے انتہائی غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں  پوری دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ بھارت میں مسلمان سمیت اقلیت غیر محفوظ ہے اور پاکستان میں بسنےوالے مختلف مذاہب کے ماننےوالے اپنے آپ کو محفوظ سمجھ رہےہیں اسکے ساتھ پاکستان کی حکومت اقلیت کو تحفظ دینے میں ہر طرح کے عملی  اقدامات برورکار لا رہی ہے اس کی زندہ مثال عمرکوٹ کے قریب ہندووں کے بڑے دیوتا شو مہادیو کا میلہ ہے جہاں پر دو روزہ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس میلے میں پاکستان کے کونے کونے میں بسنےوالے ہندو بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں میلے میں حکومت سندھ کیجانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے جوان بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہےہیں ہم اپنے پیارے وطن پاکستان میں انتہائی خوشحال امن اور بھائیچارے کےساتھ رہ رہےہیں  اس شو مہادیو میلے میں صرف ہندو نہیں بلکہ مسلم بھائی بڑی تعداد میں شرکت میں شرکت کرتے ہیں  بھارت جہاں آئے دن وہاں کے  انتہا پسند اقلیت کو موت کے گھاٹ اتار رہےہیں اور خاص طور پر مسلم برداری پر طرح طرح مظالم ڈھا رہےہیں وہیں پاکستان میں اقلیت برادری آزادانہ طریقے سے رہ رہےہیں اور اپنے مذہبی تہوار بڑے جوش و جذبےکے ساتھ منارہےہیں جوکہ بھارت کے منہ پر تماچہ ہےشومہادیو مندر پر آرتی کےوقت پنڈت گیان پوری،رتن پوری، لکیش ،ڈاکٹر موہن لال مالہی و دیگر نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ پاک افواج کی صلاحتوں میں مزید اضافے کیلئے دعائیں کی گئیں  پاکستانی ہندو نوجوانوں کا کہنا ہے کہ  ہندوستان  حکمران انتہا پسند مودی سرکار پاکستان  میں بسنے والی اقلیت کو دیکھ لو کہ یہاں کا ہندو کتنا محفوظ ہے اور کس طرح مکمل آزادی سے  اپنے تہوار منا رہے ہیں  ہماری پاک افواج اور حکومت وقت اپنے ملک کی دفاع کرنا جانتے ہیں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیت کو ہرطرح کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

اس میلے میں پاکستان بھر کے ہندو خصوصاً صوبہ سندھ کے متعدد شہروں نواب شاہ ،سانگھڑ تھرپارکر عمرکوٹ ،کپھرو عمرکوٹ ٹنڈہ الہ یار اور میرپورخاص سمیت سندھ بھر سے خصوصی طور پر ہندو اس شیو مہادیو کے میلے میں شرکت کرتےہیں   یہ میلہ دو دن جاری رہتا ہے پہلا دن خواتین کےلیے مخصوص ہوتا ہے شیو مہادیو میلے کی تاریخ ہسٹری کے متعلق عمرکوٹ کے معروف پامسٹ اور آسٹرولوجسٹ بھگوان داس نے بتایا کہ پاکستان کے تاریخی شہر عمرکوٹ میں ہندوؤں کا شیو مہادیو کا میلہ سب سے بڑا لگتا ہے جس میں پاکستان بھر سے ہندو شرکت کرتے ہیں۔

  بھگوان داس نے بتایا کہ کئی سو سال قبل عمرکوٹ کے شیو کے اس مندر کے مقام کے یہاں قدرتی طور پر شیولنگ "پتھر "نکلا تھا ہندو مذہب مطابق شیولنگ قدرتی طور پر ظاہر ہوتا ہے اور آج سے کئی سو سال پہلے جب اس مقام کے نزدیک ہاکڑو دریا بہتا تھا تو اس مقام پر یہ شیولنگ ظاہر ہوا تھا ہندو مت میں شیو لنگ کی بہت بڑی اہمیت اور مقام ہے بتایا جاتا ہےکہ عمرکوٹ کے اس مقام پر ظاہر ہونے والا یہ شیولنگ دنیا میں تیسرا یا چھوتھا نمبر پر ہے ہر سال عمرکوٹ کے اس شیومہادیو مندر میں دو روزہ میلہ لگایا جاتا ہے اور پاکستان بھر سے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ہندو شرکت کرتے ہیں۔