وہ عرب ملک میں جہاں کرونا وائرس کے مزید کیسزسامنے آگئے

وہ عرب ملک میں جہاں کرونا وائرس کے مزید کیسزسامنے آگئے
وہ عرب ملک میں جہاں کرونا وائرس کے مزید کیسزسامنے آگئے

  



دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات کی وزارت برئے صحت و تحفظ کاکہنا ہے کہ دبئی میں مزید دو افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت و تحفظ کے مطابق تین مریض مکمل شفایاب بھی ہوچکے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق نئے سامنے آنے والے مریضوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ چینی کمیونٹی کے کافی قریب تھے اور ان کا ان میں اٹھنا بیٹھنا تھا۔وزارت صحت کے مطابق متاثرہ افراد کے قریبی رشتہ داروں اور دیگر منسلک افراد کی بھی سکریننگ کی جارہی ہے۔

نئے مریضوں کی عمر 34سال اور 39سال بتائی جاتی ہے جبکہ ان میں سے ایک کا تعلق بنگلہ دیش جبکہ دوسرا فلپائن سے ہے۔وزارت صحت کے مطابق وہ اس حوالے سے تمام متعلقہ لوگوں سے رابطے میں ہے اور مریضوں کی صحتیابی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے اور اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیاجارہاہے۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا