سپریم کورٹ،پرویز مشرف کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ،پرویز مشرف کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے ...
سپریم کورٹ،پرویز مشرف کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد24 فروری کو اپیل پر چیمبر میں سماعت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا سزائے موت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھاجس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کررکھے تھے،سابق صدر پرویز مشرف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی۔

سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد24 فروری کو اپیل پر چیمبر میں سماعت کریں گے ،رجسٹرارآفس نے وکیل پرویز مشرف سلمان صفدرکو نوٹس جاری کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد