”گریڈ 1 سے 16 تک کوئی بھی سرکاری ملازم یہ چیز اپنے ساتھ نہیں لائے گا “حکومت نے بڑی پابندی لگا دی گئی

”گریڈ 1 سے 16 تک کوئی بھی سرکاری ملازم یہ چیز اپنے ساتھ نہیں لائے گا “حکومت نے ...
”گریڈ 1 سے 16 تک کوئی بھی سرکاری ملازم یہ چیز اپنے ساتھ نہیں لائے گا “حکومت نے بڑی پابندی لگا دی گئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ1 سے 16 تک کے ملازمین پرسمارٹ فون دفاتر میں لانے پر پابندی لگادی ہے۔

تفصیلت کے مطابق سرکاری افسروں کے ماتحت کام کرنے والے ملازمین اسمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری مراسلے کے مطابق پابندی سیکیورٹی کومدنظررکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے میں کابینہ ڈویژن کے خط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق وزارتوں اور ماتحت اداروں میں بھی ایسا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے سرکاری افسران اور ان کے ماتحت اہلکاروں کو ذرائع ابلاغ سے رابطہ کرنے سے منع کر دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے اپنے افسران و اہلکاروں کو پابند کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات یا دستاویزات ذرائع ابلاغ کو فراہم نہیں کریں گے۔

مزید : قومی