پی ایس ایل سیزن 5 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

پی ایس ایل سیزن 5 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے ہدف دے دیا
پی ایس ایل سیزن 5 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے چوتھے میچ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کیلئے دعوت دی جس پر گلیڈایٹرزنے پانچ وکٹوں کے نقصان پر بیس اوورز میں 148 رنز بنائے جس میں اوپننگ پر جیسن روئے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔ان کے علاوہ سرفراز احمد نے 41 رنز کی اننگ کھیلی تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو ، راحت علی ، محمد عامر خان اور ڈیرین سیمی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں احمد شہزاد، احسن علی ، سرفراز احمد ، شین واٹسن ، جیسن روئے ، محمد نواز ، اعظم خان ، سہیل خان ، محمد حسنین ، فواد احمد ، تیمل ملز شامل ہیں ۔ پشاور زلمی کے سکواڈ میں کامران اکمل ، ٹوم بینٹن ، حیدر علی ، لیام لیونگ سٹون ، شعیب ملک ، لیام ڈوسن ، ڈیرن سیمی ، وہاب ریاض ، حسن علی ، محمد عامر اور راحت علی شامل ہیں ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update