معروف غیر ملکی امپائر ڈھابے پر پہنچ گئے اور اپنے ہاتھ سے چائے بھی بنالی ،ویڈیو وائرل ہوگئی

معروف غیر ملکی امپائر ڈھابے پر پہنچ گئے اور اپنے ہاتھ سے چائے بھی بنالی ...
معروف غیر ملکی امپائر ڈھابے پر پہنچ گئے اور اپنے ہاتھ سے چائے بھی بنالی ،ویڈیو وائرل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف آسٹریلوی امپائرسائمن ٹوفل چائے کے ڈھابے پہنچ گئے اور اپنے ہاتھ سے چائے بنا کر سب کو حیران کردیا۔سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائمن ٹوفل نے کراچی میں خالص دیسی ڈھابہ انداز میں چائے بنا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ امپائر سائمن ٹوفل نے خالص دیسی چائے بنا کر ساتھیوں سے بھی خوب داد وصول کی۔
سائمن ٹوفل کا شمار کرکٹ کے بہترین امپائروں میں ہوتا ہے اور وہ 2004 سے 2008 تک مسلسل پانچ مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔سائمن ٹوفل 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے وقت میزبان ٹیم کی ہی بس میں سوار تھے اور اب تقریباً 11 سال کے بعد پاکستان سپر لیگ کے موقع پر پاکستان آئے ہیں جہاں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستانی دودھ پتی چائے کہ رسیا ہیں۔

مزید :

کھیل -